تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 13 اہم معاہدے

ابو ظبی: ترکی اور متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری، صحت، زراعت، نقل و حمل، صنعتوں، جدید ٹیکنالوجی، موسمیاتی کارروائی، ثقافت، نوجوانوں اور دیگر متعدد شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا اور شراکت داری کو بڑھانے کے لیے 13 معاہدے طے پاگئے۔

ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے 13 معاہدوں، مفاہمت کی یادداشتوں اور پروٹوکول کے تبادلے کا مشاہدہ کیا۔

ابو ظبی کے قصر الوطن محل میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

1- صحت اور طبی سائنس کے شعبوں میں متحدہ عرب امارات اور ترکی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر عبد الرحمٰن بن محمد بن ناصر الاویس اور ترک وزیر خارجہ نے دستخط کیے۔

2- امارات کے صنعت اور جدید ٹیکنالوجی کے وزیر اور ترکی کے صنعت و ٹیکنالوجی کے وزیر کے درمیان جدید صنعتوں اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں مفاہمت کی ایک یادداشت کا تبادلہ ہوا۔

3- موسمیاتی تبدیلی کے لیے امارات کے خصوصی ایلچی اور ترکی کے وزیر خارجہ نے موسمیاتی کارروائی پر مفاہمت کی ایک یادداشت کا تبادلہ کیا۔

4- یو اے ای اور ترک حکومت کے درمیان ثقافتی شعبے میں مفاہمت کی ایک یادداشت کا تبادلہ ثقافت اور نوجوانوں کی وزیر اور ترکی کے وزیر ثقافت و سیاحت نے کیا۔

5- امارات اور ترکی کے درمیان ایک جامع اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ شروع کرنے کے ارادے کے مشترکہ بیان کا تبادلہ وزیر اقتصادیات اور ترکی کے وزیر تجارت نے کیا۔

6- امارات کے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کی وزیر اور ترکی کے زراعت اور جنگلات کے وزیر نے زرعی شعبوں میں مفاہمت کی ایک یادداشت کا تبادلہ کیا۔

7- امارات اور ترک حکومت کے درمیان زمینی اور سمندری نقل و حمل کے شعبوں میں مفاہمت کی ایک یادداشت کا تبادلہ ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی اور ترکی کے ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے وزیر نے کیا۔

8- امارات اور ترک حکومت کے درمیان نوجوانوں کے شعبے میں مفاہمت کی ایک یادداشت کا تبادلہ وزیر مملکت برائے امور نوجوانان اور ترکی کے وزیر ثقافت اور سیاحت نے کیا۔

9- نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین علی سعید النیادی اور ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو کے درمیان بحران اور آفات سے متعلق ایک مفاہمت کی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔

10- موسمیات کے شعبے میں ایک مفاہمت کی یادداشت کا تبادلہ قومی موسمیاتی مرکز کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین فارس محمد المزروئی اور ترکی کے وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے کیا۔

11- متحدہ عرب امارات کے سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سعید الطیر اور ترک صدر کے دفتر کے مواصلات کے سربراہ فرحان التان نے میڈیا تعاون کے پروٹوکول کا تبادلہ کیا۔

12- توازون اکنامک کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طارق عبدالرحیم الحوسانی اور ترک دفاعی صنعت کے صدر اسماعیل دیمیر کے درمیان دفاعی تعاون پر ایک خط کا تبادلہ ہوا۔

13- امارات کی نیشنل لائبریری اور آرکائیوز اور ترکی کے ایوان صدر سے منسلک جنرل ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ آرکائیوز کے درمیان تعاون کے ایک پروٹوکول کا تبادلہ نیشنل لائبریری اینڈ آرکائیوز کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل عبداللہ ماجد العلی اور ترکی کے ایوان صدر کے اسٹیٹ آرکائیوز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اوگر انال نے کیا۔

Comments

- Advertisement -