تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ترک کمپنی کی جدید الیکٹریکل گاڑی متعارف، رجب طیب اردوان پہلے خریدار

استنبول: ترکی کی کمپنی نے الیکٹرک کار متعارف کرادی جو  ایک بار چارج کرنے کے بعد 500 کلومیٹر تک چل سکتی ہے، ترک صدر رجب طیب اردوان نے پہلی گاڑی خرید کر چلائی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق استنبول کے شہر ’وادی ترقی‘ میں 200 اور 400 ہارس پاور کے دو انجنوں پر مشتمل الیکٹرک کار متعارف کرائی گئی جسے مقامی جوائنٹ وینچر کمپنی ’ٹوگ‘ نے  تیار کیا۔

افتتاحی تقریب میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی شرکت کی اور انہوں نے ہی بطور گاہک پہلی گاڑی کا آرڈر دیا، کمپنی نے انہیں گاڑی دی تو ترک صدر نے اسے خود بھی چلا کردیکھا۔

رپورٹ کے مطابق ترکی میں مقامی سطح پر تیار ہونے والی الیکٹرک گاڑی میں لیتھیم بیٹری نصب کی گئی جو تیس منٹ میں مکمل چارج ہوکر 500 کلومیٹر کی مسافت طے کرتی ہے۔

کمپنی کے سربراہ سربراہ رفعت حصارجک اولو نے بتایا کہ مستقبل میں اس منصوبے پر 3.7 بلین ڈالر سرمایہ کاری کی جائے گی، عام عوام کے لیے گاڑی 2022 میں متعارف کرائی جائے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا کہ ’ ہم ہوائی جہاز، جیٹ اور ہیلی کاپٹر تیار کرتے ہیں اور پوری دنیا ہم سے یہ خریدتی بھی ہے، اب تو ہم اپنی الیکٹرک کار بھی متعارف کراچکے ہیں‘۔

اس موقع پر انہوں نے جذباتی انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’استاد نجم الدین اربکان کا خواب پورا ہوگیا‘۔

یاد رہے کہ آٹو انڈسٹری کی مارکیٹوں میں یورپ کے بعد ترکی کو بھی اہمیت حاصل ہے۔ بین الاقوامی اعداد و شمار کے مطابق ترکی میں رواں سال کے گیارہ ماہ میں 3 لاکھ سے زائد نئی گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

Comments

- Advertisement -