ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

امریکا ایران تنازع، ترک وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترکیہ نے امریکا پرزور دیا ہے کہ ایران سے تنازعات مرحلہ وار حل کیے جائیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ اپنے تنازعات کسی ایک جامع معاہدے کے بجائے مرحلہ وار حل کرے۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ اگر تمام مسائل کو ایک پیکج کی صورت میں پیش کیا گیا تو یہ ایران کے لیے قابلِ قبول بنانا مشکل ہوگا۔

ان کے مطابق اس طرزِ عمل سے ایرانی حکام کے لیے نہ صرف معاملات ہضم کرنا مشکل ہو جاتا ہے بلکہ اسے داخلی طور پر اپنی قیادت کو بھی سمجھانا دشوار ہوتا ہے۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ نے امریکا کو مشورہ دیا کہ وہ سب سے پہلے ایران کے جوہری معاملے کو حل کرے اور اس کے بعد دیگر اختلافات پر بات چیت کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی کسی بھی قسم کی غیر ملکی مداخلت یا ایران پر حملے کی مخالفت کرتا ہے اور خطے میں ایک نئی جنگ کا آغاز غلط ہوگا۔

ایران نے اسرائیلی جاسوس کو تختہ دار پر لٹکا دیا

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ امریکا کی ایک بحری قوت ایران کی جانب روانہ ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں