تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

قبرص میں گیس کی تلاش، امریکا نے ترکی کو خبردار کردیا

واشنگٹن: قبرص کے ساحل کے اطراف ترکی جانب سے گیس کی تلاش کو امریکا نے اشتعال انگیز اقدام قرار دیتے ہوئے حکام کو خبر دار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ذمے داران نے ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ قبرص کے ساحل کے مقابل علاقے میں تیل اور گیس کی تلاش کی سرگرمیوں سے گریز کرے۔

یورپی یونین نے ان سرگرمیوں کو غیر قانونی شمار کیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگوس نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کو ترکی کے اس اعلان کے حوالے سے تشویش محسوس ہو رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی ایک ایسے علاقے میں (تیل اور گیس کی) تلاش کی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے جسے قبرص خالصتا اپنا اقتصادی زون شمار کرتا ہے۔

اورٹاگوس کے مطابق یہ انتہائی اشتعال انگیز اقدام ہے جس سے خطے میں کشیدگی بھڑکنے کا خطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اہم ترکی کے حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس کارروائی کو روک دے اور ساتھ ہی تمام فریقوں کو تحمل مزاجی پر سراہتے ہیں۔

ترکی امریکا کی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں‘ ترک وزیرخارجہ

خیال رہے کہ ترکی نے جمعے کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ بحیرہ روم کے ایک علاقے میں ستمبر تک گیس کی تلاش کرے گا، جس پر امریکی رہنماؤں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا۔ دوسری جانب قبرص کے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقہ خالصتا قبرص کے اقتصادی زون میں شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -