اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

ترکیہ میں خوفناک آگ بڑے شہر تک پھیلنے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ کے جنگل میں لگی خوفناک آگے تیزی سے ملک کے چوتھے بڑے شہر برسا کی جانب بڑھنے لگی۔

جنگل کی آگ نے ترکیہ کو ہفتوں سے اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا اور اب اس نے ملک کے چوتھے بڑے شہر کو گھیرے میں لے لیا جس کی وجہ سے 1,700 سے زیادہ لوگ اپنے گھروں سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔

شمال مغربی ترکیہ میں برسا کے آس پاس کے جنگلاتی پہاڑوں میں لگی آگ اتوار کو راتوں رات تیزی سے پھیل گئی۔

حکومت نے جمعہ کے روز دو مغربی صوبوں ازمیر اور بلیسک کو آفت زدہ علاقے قرار دیا جہاں جون کے آخر سے جنگلات میں کئی بار آگ لگ چکی ہے۔

برسا گورنر کے دفتر نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ 1,765 لوگوں کو شمال مشرق کے دیہاتوں سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور 1,900 سے زیادہ فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ 500 امدادی کارکن بھی زمین پر موجود ہیں۔

برسا کو دارالحکومت انقرہ سے ملانے والی شاہراہ کو اردگرد کے جنگلات کے جل جانے کے باعث بند کر دی گئی۔

صوبے کے حزب اختلاف کے رکن پارلیمنٹ اورحان سریبل نے اس منظر کو "ایک قیامت” قرار دیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں