تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

‏’ترکی جلد ہی دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں سے ایک ہوگا’‏

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ترکی جلد ہی دنیا کی 10 بڑی معیشتوں ‏میں سے ایک ہوگا۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر اردوان نے کہا کہ عالمی وبا میں ترکی جی 20 ممالک میں سب سے تیز ‏رفتار معاشی قوت بن کر ابھرا ہے اور آنے والے عرصے میں ترکی دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں سے ‏ایک ہوگا۔

اس سے قبل استنبول میں منعقدہ پریس کانفرنس میں صدر اردوان نے سال 2021 میں ‏غیرملکی ‏تجارت کے اعداد و شمار پیش کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کی 2021ء میں برآمدات 225.36 بلین ڈالر رہیں گزشتہ سال کے مقابلے میں ‏‏‏32.9 فیصد اضافہ ہوا جو کہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ غیرملکی تجارت کا حجم 2002 میں صرف 87.6 بلین ڈالر تھا جو 2021 ‏‏میں بڑھ کر 469.7 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔

ترکی بحرانوں پر پانے والا ہی نہیں بلکہ بحرانوں کو اپنے حق میں بدلنے والے ملک کی حیثیت ‏‏اختیار کر چکا ہے، ہم برآمد شدہ مصنوعات میں 75 اقسام تک رسائی حاصل کر چکے ہیں جو کہ ‏‏جمہوریہ کی تاریخ میں سب سے زیادہ برآمدی اقسام کی حیثیت رکھتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -