اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

غزہ میں فوجیوں کی تعیناتی کے لیے تیار ہیں: ترکیہ

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ (23 جنوری 2026): ترک وزیرخارجہ حاقان فدان نے کہا ہے کہ ترکی غزہ کی تعمیر نو اور امداد میں مدد کے لیے فورسز بھیجنے کو تیار ہے۔

ترک وزیرخارجہ حاقان فدان نے ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں ڈیووس میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ترکی غزہ کے مستقبل میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، جس میں فوج تعینات کرنا بھی شامل ہے۔

دی نیشنل کو دیے گئے خصوصی انٹرویو "آن دی ریکارڈ ود ہیڈلی گیمبل” میں حاقان فدان نے کہا ہم غزہ کے امن منصوبے میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ترکیہ اب امن بورڈ کا حصہ ہے، اب ہم غزہ کی ایگزیکٹو کمیٹی پر کام کر رہے ہیں اور بہت سی انسانی امداد بھی فراہم کر رہے ہیں، لیکن جیسا کہ میں نے کہا یہ کچھ ممالک کے ساتھ بحث و اتفاق رائے کے بعد ہوگا، اور دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔

برطانیہ کا روس کی غزہ امن بورڈ میں شمولیت پر اعتراض

فدان نے کہا "ہم سمجھتے ہیں کہ صدر ٹرمپ ہی واحد شخص ہیں جو اسرائیل پر حقیقی دباؤ ڈال سکتے ہیں۔ اگر وہ چاہیں تو ان کے پاس اسرائیل پر دباؤ ڈالنے اور اسرائیل کے غلط رویے کو روکنے کی صلاحیت ہے۔”

واضح رہے کہ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب حکومتوں کے سربراہان اور سینیئر سیاستدانوں نے ورلڈ اکنامک فورم میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی "بورڈ آف پیس” کے افتتاحی ایونٹ میں شرکت کی۔

اس بورڈ میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر اور مصر سمیت کئی ممالک کے نمائندے شامل ہیں۔ اسرائیل اور حماس نے اکتوبر میں اس منصوبے پر دستخط کیے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں