تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ترکی کا آذری عوام کو بہترین تحفہ، دل جیت لیے

آرمینیا سے کاراباغ کا قبضہ چھڑانے پر ترکی نے آذربائیجان کے شہریوں کو آزادی کا بہترین تحفہ پیش کرتے ہوئے صرف شناختی کارڈ پر داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

ترک وزیرخارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ عنقریب ترکی اور آذربئیجان کے شہری صرف شناختی کارڈ پر ایک دوسرے کے ممالک میں سیروتفریح کر سکیں گے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ آذری ہم منصب کے ساتھ اس معاملے پر ایک پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت صرف شناختی کارڈ پر ہی ترکی اور آذربائیجان کے ساتھ سیروسیاحت ممکن ہو سکے گی۔

ترک وزیرخارجہ نے لکھا کہ یک ملت دو ریاست کو یہی زیب دیتا ہے اور یہ عملدرآمد خیر وبرکت کا وسیلہ بنے گا۔
یہ پیش رفت ترک صدر رجب طیب اردوان کاراباغ کی آرمینی قبضے کی رہائی کی مناسبت سے صدر الہام علییف کی جانب سے مدعو کیے جانے پر مسلح افواج کی پریڈ میں شرکت کے بعد سامنے آئی ہے۔

ترک صدر نے پریڈ سے خطاب میں کہا تھا کہ آذربائیجان داستانیں رقم کرنا جاری رکھے گا، آذربائیجان کا اپنی سرزمین کو آزاد کروانا جدوجہد ختم ہونے کا مفہوم نہیں رکھتا اگر آرمینی عوام کاراباغ جنگ سے سبق سیکھ لیتی ہے تو یہ چیز علاقے میں نئے دور کا آغاز ثابت ہوگی۔

Comments

- Advertisement -