تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ترک ویکسین کے حیران کن نتائج

انقرہ: عالمی وبا کرونا سے نمٹنے کے لئے پوری دنیا نبردآزما ہیں، ایسے میں ترکی نے بھی اہم سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔

قیصری ایرجیس یونیورسٹی ریکٹر کے پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ چالش نے خوشخبری سنائی ہے کہ مقامی طور پر تیار کردہ "ترکو واک” ویکسین کا رضاکاروں پر استعمال کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ چالش نے دعویٰ کیا کہ مقامی طور پر تیار کردہ ترکو واک کرونا کی نئی قسم الفا (یو کے ویرینئٹ) کی مخلتف اقسام کے خلاف نہایت موثر رہی ہے، جانوروں پر ہونے والی اس تحقیق کے کامیاب نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ چالش نے دعویٰ کیا کہ ہماری ویکسین "ترکو واک” انگریزی اقسام کی وبا کی روک تھام میں زیادہ موثر ہے مگر ہم سائنس دانوں کی تحقیقات کا جائزہ لینے اور ان کے نتائج کی منتظر ہے، انہوں نے کہا کہ "ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ جلد از جلد ترکوواک ترکی اور پوری دنیا میں قابل استعمال ہوجائے۔

انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ رضاکاروں پر تجربات کا سلسلہ جاری ہے، اگر یہ عمل کامیاب رہا تو لاکھوں افراد ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت سے صحتیاب ہو جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -