تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ترکیہ کی پہلی الیکٹرک کار کا ہر سو چرچا، وجہ کیا ہے؟

انقرہ: ترکیہ کی مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرک کار’ ٹوگ ‘ مقامی افراد کے ساتھ ساتھ غیر ملکیوں کی بھی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ‘ٹوگ’ کو استنبول ایئرپورٹ کے بین الاقوامی روانگی ٹرمینل پر نمائش کے لئے پیش کیا گیا، جس کا مقصد دنیا بھر کی توجہ اس جانب مرکوز کرانا تھا۔

حکام کی جانب سے جب اس انتہائی خوبصورت اور دیدہ زیب کار کو رونمائی کے لئے پیش کیا گیا تو گاڑی کی ایک جھلک دیکھنے والوں کا تانتا بندھ گیا اور مقامی افراد کے ساتھ ساتھ غیر ملکیوں نے بھی اس میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

غیر ملکی مسافر حکام سے اس گاڑی سے متعلق معلومات حاصل کرتے رہے کئی نے اس کی تصاویر کو اپنے کیمرے کی زینت بنایا۔

اس گاڑی میں دلچسپی لینے والے ہالینڈ میں مقیم محرم اعورلو نے کہا کہ وہ عام طور پر الیکٹرک کار استعمال کرتے ہیں مگرانہیں ‘ٹوگ’
اندرونی اور بیرونی ڈیزائن نے بہت متاثر کیا، یہ گاڑی بہت ہی خوبصورت اور زبردست ہے۔انہوں نے کہا کہ "یقیناً مجھے اس کی ٹیسٹ ڈرائیو لینا ہوگی کیونکہ اس نے میرا دل جیت لیا اور میں اسے خریدنے پرغورکررہا ہوں۔

ان کے بھائی عبیر محجوب نے گاڑی کے دروازوں کی ناقابل حد تک خوبصورتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس طرح کا ماڈل پہلے کبھی نہیں دیکھا، یہ بہت لاجواب ہے، اس کا ڈیزائن قابل تعریف ہے۔ادھرتر ک وزیر توا نائی و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک نے بتایا کہ ‘ٹوگ’ مارچ 2023 میں فروخت کے لیے مارکیٹ میں آجائے گی، ترک کمپنی ٹوگ نے 2030تک 10لاکھ گاڑیاں تیار کرکے فروخت کرنے کا ٹارگٹ رکھا ہے۔

یاد رہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوان نےبھی ترکیہ میں بنائی جانے والی پہلی الیکٹرک کار ٹوگ کی آزمائشی ڈرائیو کی تھی۔

Comments

- Advertisement -