تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

ترک سفیر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نامزد

استنبول: ترکی کے  سفارت کار وولکان بوزکیر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں صدر منتخب ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہ کی نشست پر انتخاب ہوا جس میں وولکان کو واضح اکثریت حاصل رہی جس کے بعد وہ اگلے صدر منتخب ہوئے۔

ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ صدر وولکان بوزکیرہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق ترکی کے سابق سفارت کار کو واضح اکثریت سے رکن منتخب کیا گیا، وہ 15 ستمبر 2020 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس میں صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی کے لیے یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی ترک سفارت کار اقوام متحدہ کے اہم عہدے پر فائز ہوا، اقوام متحدہ کا سب سے بڑا عہدہ پانے کی  یہ پہلی مثال ہے۔

رپورٹ کے مطابق بوزکیر  کو 178 ممالک کے  اراکین نے ووٹ دیے جبکہ 11  11 اقوام نے اس عمل میں حصہ نہیں لیا۔

بوزکیر نے کہا اپنی فتح کے بعد جاری بیان میں کہا کہ ’میں اقوام متحدہ کی تمام رکن ریاستوں کا شکار گزار ہوں کہ جنہوں نے مجھے بڑی اکثریت کے ساتھ 75 واں جنرل اسمبلی کا صدر منتخب کیا، میں بین الاقوامی امن کی کوششوں کی رہنمائی کرنے کی کوشش کروں گا‘۔

ترک وزیر خارجہ مولودچاؤش اوغلو نے  سفیر کو جنرل اسمبلی کے صدر کے عہدے پر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ’سفیر وولکان بوزکیر صدر مملکت کی ہدایت پر جنرل اسمبلی کے صدر کے لیے نامزد ہوئے تھے اور اب اقوام متحدہ کے اراکین کی مدد سے جنرل اسمبلی کے 75 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں، اس کامیابی پر ہم انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ عالمی برادری میں ترکی ایک باوقار ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی بوزکیر سے رابطہ کر کے انہیں مبارک باد پیش کی۔

Comments

- Advertisement -