بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

فیروز خان کی بیٹی کے ہمراہ پوسٹ پر نامور ترک اداکار کا تبصرہ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی بیٹی کے ہمراہ تصاویر پر ترک اداکار جلال آل کا کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے حال ہی میں اپنی بیٹی کے ہمراہ چند تصاویر شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنی بیٹی فاطمہ کے ہمراہ قیمتی لمحات گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹاگرام پر جاری ان تصاویرمیں اداکار فیروز خان اور انکی معصوم سی بیٹی کو گھر کے باغیچے میں کھیلتے کودتے اور موج سمتی کرتے دیکھا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

اداکار فیروز خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ کیپشن لکھا، انہوں نے لکھا کہ ’ انجلز ود سی ونگز‘، باپ بیٹی کے محبت سے بھرپور ان تصاویر کو لاکھوں صارفین نے پسند کیا جبکہ مختلف تبصرے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تاہم عالمی شہرت یافتہ تاریخی ترک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمٰن الپ کا اہم کردار نبھانے والے ترک اداکار جلال آل نے بھی کمنٹ کیا ہے۔

ترک اداکار جلال آل نے فیروز خان اور انکی بیٹی کی تصاویر پر  ’ماشاءاللہ’ کے الفاظ کے ساتھ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں