تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

ترک باکسر دوران فائٹ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

میونخ: جرمن باکسنگ چیمپئن کے دوران ترک باکسر موسیٰ یامک رنگ میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ میں 38 سالہ ترک باکسر موسیٰ یامک رنگ میں یوگینڈا کے حمزہ وینڈیرا سے فائٹ کررہے تھے کہ میچ کے دوران انہوں اچانک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

موسیٰ یامک کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

فائٹ کے تیسرے راؤنڈ میں میچ کے دوران وینڈیرا نے یامک پر مکے برسائے تھے جس کے باعث وہ لڑکھڑا گئے تھے، میچ تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لائیو نشر کیا جارہا تھا۔

ترک عہدیدار حسن توران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ہم نے اپنے ہم وطن موسٰی اسکان یامک کو کھودیا ہے۔

واضح رہے کہ موسیٰ یامک نے حال ہی میں یورپی اور ایشیائی چیمپئن شپ جیتی تھی، موسیٰ کا تعلق ترکی کے شہر ایلورہ سے تھا۔

Comments

- Advertisement -