The news is by your side.

Advertisement

ترک شیف براق اوزدامیر کو پاکستانی پکوان بھا گئے

اسلام آباد : پاکستان کے قدرتی حسن اور دلفریب مناظر نے ترک شیف براق اوزدامیر کو بھی اپنا گرویدہ بنالیا۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے معروف شیف براق اوزدامیر بھوربن پہنچ گئے جہاں انہوں نے پاکستان کے لذیز پکوانوں کو خوب پسند کیا۔

ترک شیف نے پاکستان کے قدرتی حسن کو دیکھ کر سیاحت کو فروغ دینے کا بھی اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان آکر بہت محظوظ ہورہے ہیں۔

انہوں نے ملکہ کوہسار اور بھوربن کا دورہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے جھنڈے کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں مشہور ترک شیف براک اوزدامیر 31 اکتوبر کو چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے، اوزدامیر نے پاکستان میں فوڈ چین قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ نتھیا گلی، مری، لاہور اور اسلام آباد میں براک ریسٹورنٹ بناؤں گا۔

ترک شیف براک اوزدامیر کے سوشل میڈیا پر ساڑھے 4 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کی ثقافت میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں