بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

ترک فضائیہ کا ایف سولہ طیارہ ہائی وے پر کریش ہو گیا، پائلٹ شہید

اشتہار

حیرت انگیز

استنبول (25 فروری 2026): ترک فضائیہ کا ایف سولہ لڑاکا طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پائلٹ شہید ہو گیا۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ ایف 16 لڑاکا طیارہ ترکی کے علاقے بالکیسر میں گر کر تباہ ہوا، حادثے کی وجوہ جاننے کےلیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

یہ واقعہ منگل کی شب مغربی ترکی میں ایک شاہراہ کے قریب پیش آیا، وزارتِ دفاع کے بیان کے مطابق طیارے نے صوبہ بالِکسیر میں واقع 9 ویں مین جیٹ بیس سے پرواز بھری تھی، جس کے بعد اس سے ریڈیو اور ریڈار رابطہ منقطع ہو گیا۔

وزارت نے کہا کہ فوری طور پر تلاش اور امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور جلد ہی ملبہ تلاش کر لیا گیا، طیارہ استنبول ازمیر ہائی وے کے ایک حصے کے قریب گر کر تباہ ہوا، جس سے ملبہ وسیع علاقے میں پھیل گیا۔ سیکیورٹی فورسز، فائر بریگیڈ اور طبی امدادی ٹیموں کو موقع پر روانہ کیا گیا۔

وزارتِ دفاع نے کہا کہ حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی اور اس کی تحقیقات حادثات کی جانچ کرنے والی ٹیم کے ذریعے کی جائیں گی۔

شہر کے گورنر اسماعیل استوغلو نے گزشتہ شب کہا ’’بالِکسیر 9 ویں مین جیٹ بیس کمانڈ کے اسکواڈرن سے تعلق رکھنے والا ہمارا ایک ایف-16 طیارہ مشن پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، اور ہمارے ایک پائلٹ شہید ہوگئے ہیں۔ میں اپنے شہید کے لیے اللہ تعالیٰ سے رحمت کی دعا کرتا ہوں اور ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں