تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ترک فٹبالرز کا دورانِ میچ افطار … ویڈیو نے سب کے دل جیت لیے

انقرہ: ترکی میں فٹبال میچ کے دوران ترک ٹیم کے کھلاڑیوں نے روزے کی حالت میں‌ میچ کھیل اور گراؤنڈ میں افطار کر کے سب کے دل جیت لیے۔

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں فٹبال میچ کے دوران جب مغرب کی اذانیں ہوئیں تو کھلاڑیوں نے کھیل کا وقفہ لے کر  روزہ کھولا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گول کیپر سمیت کھلاڑیوں نے مغرب کی اذان کی آواز سُن کر کھجور کھائی اور پھر پانی پی کر کچھ پھل بھی کھائے۔ روزہ کھولنے کے بعد  میچ دوبارہ شروع ہوا۔

انٹرنیٹ پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے کھلاڑیوں کے لیے تعریفی کلمات ادا کیے اور روزہ رکھ کر ٹورنامنٹ کھیلنے کے اقدام کو شاندار انداز سے سراہا۔

ابھی تک یہ اطلاع سامنے نہیں آسکی کہ اس میچ میں ترکی کی مدمقابل ٹیم کون سی تھی۔

روزہ کھلنے کے دوران کمنٹیٹر نے بھی بتایا کہ کھلاڑی سارا دن بھوکے پیاسے (روزے) سے تھے، اسی وجہ سے انہوں شرعی تعلیمات کے مطابق مغرب کی اذان سُن کر روزہ کھولا۔

واضح رہے کہ طبی ماہرین روزے کے جسمانی اور طبی فوائد مختلف مطالعات میں بیان کرچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -