منگل, جون 16, 2026
اشتہار

ترک وزیرخارجہ کا پاکستان سے دوستی پر بھارت کو کرارا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ : ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے پاکستان اور ترکیہ کے مضبوط، برادرانہ تعلقات پر بھارت کی بے چینی اور اعتراضات کو یکسر مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ترک وزیرخارجہ حاقان فیدان نے پاک ترک مضبوط تعلقات پربھارت کی بےچینی کوبےنقاب کردی۔بھارتی جریدے ‘ہندوستان ٹائمز’ کی جانب سے کہا گیا کہ سنگاپور میں انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کے ایک اہم لیکچر کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے واضح کیا کہ پاکستان کے ساتھ ترکیہ کے قریبی اور برادرانہ تعلقات بھارت کے لیے مسئلہ نہیں ہونے چاہئیں۔

انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ بھارت کو پاک ترک دوستی کو اپنے خلاف دشمنی یا کوئی غلط اقدام نہیں سمجھنا چاہیے، ترکیہ واحد ملک نہیں ہے جس کے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

حاقان فیدان کا کہنا تھا کہ دنیا میں اور بھی کئی ممالک ہیں۔ اگر پاکستان سے اچھے تعلقات کی بنیاد پر بھارت کسی ملک کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتا ہے، تو اس کے اس رویے پر اب کیا کہا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دہائیوں پر محیط گہرے سیاسی، سفارتی اور دفاعی تعلقات قائم ہیں، جبکہ مسئلہ کشمیر پر بھی ترکیہ ہمیشہ سے پاکستان کے موقف کا کھل کر حامی رہا ہے۔

دوسری جانب سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ترک وزیرِ خارجہ کے اس دوٹوک اور کرارے جواب نے ایک بار پھر بھارتی خارجہ پالیسی کی کمزوریوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ بھارت کا یہ پرانا رویہ ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے والے ممالک کو اپنا دشمن تصور کرنے لگتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں