انقراء: ترک وزیر خارجہ حکان فیدان اور فلسطینی تنظیم حماس کی شوریٰ کونسل کے سربراہ محمد درویش درمیان انقرہ میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں غزہ اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں غزہ میں دیرپا امن کے قیام کی کوششوں، انسانی امداد کی فراہمی اور دیگر علاقائی امور زیر غور آئے۔
رپورٹس کے مطابق حکان فیدان کا کہنا تھا کہ خطے میں جاری جنگ فلسطینی مسئلے کو پس منظر میں نہیں دھکیل سکتی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ترکی غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات سے پیدا ہونے والے انسانی بحران کو عالمی برادری کی توجہ کا مرکز بنائے ہوئے ہے۔
انہوں نے غزہ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی موجودگی اور انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹوں کو ناقابل قبول قرار دیا۔
اسرائیل کی لبنان پر بمباری، مزید شہادتیں
ترک وزیر خارجہ نے فلسطینی کاز کے لیے عالمی حمایت، خصوصاً اسلامی ممالک اور فلسطین کی حمایت کرنے والی ریاستوں کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکی اس حوالے سے اپنا فعال کردار جاری رکھے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


