تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

آرمینیا سے جنگ، آذربائیجان کی مدد کے لیے ترک جادوئی ڈرون

واشنگٹن: امریکا کے معتبر جریدے فاربز نے ترک ساختہ ڈرون سیہا(SİHA) کو جادو کی گولی قرار دے دیا جو آرمینیا کے خلاف آذربائیجان کی مدد کررہا ہے۔

تفصلات کے مطابق ترکی اپنے ڈرون کے ذریعے آذربائیجان کو مدد فراہم کررہا ہے۔ ترک ساختہ سیہا نامی ڈرون کو امریکی جریدے نے جادو کی گولی قرار دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فاربز میں شایع ہونے والے کالم میں ڈیوڈ ہیمبلنگ نامی صحافی نے لکھا کہ آذربائیجان کی جانب سے ارمینیا کے خلاف ترکی کے تیار کردہ ڈرانز سب سے زیادہ متاثر کن ہیں۔

انہوں نے ترک مسلح ڈرانز (SİHA) کو ‘جادو کی گولیوں’ سے تعبیر کیا۔ جریدے میں بائراکتار بائر ٹی بی -2 ڈرون سیہا کی کامیابی کی تعریف کی گئی۔ سیہا اس سے قبل شام، عراق اور لیبیا میں بھی استعمال ہوچکے ہیں۔

آرمینیا اور آذربائیجان جنگ؛ روسی ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا

کالم میں یہ بھی لکھا گیا کہ بائراکتار بائر ٹی بی 2 امریکی اور اسرائیلی ڈروز سے کہیں زیادہ بہتر ہیں۔

خیال رہے کہ اذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان قاراباغ تنازعے پر جنگ جاری ہے، جبکہ جنگی محاذ پر آرمینی فوج کو شکست کا سامنا ہے، آذری فوج متعدد مقبوضہ علاقے دشمن سے آزاد کراچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -