ترکیہ میں سعودی سیاحوں کو چاقو سے ڈرانے والے ترک شہری کو حراست میں لے لیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے شہر استنبول کے ایک کیفے میں ترک شہری نے سعودی سیاحوں کو دھمکایا اور ان کی طرف چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی، اس تمام واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
سامنے آنے والی ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ ملزم چیخ کر کہہ رہا تھا کہ عربی مت بولو تم ترکی میں ہو سعودیہ میں نہیں ہو۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ دھمکی دینے والے شخص کو سعودی سیاحوں کی شکایت پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔
فحش اداکارہ کو رقم دینے کا کیس، ٹرمپ کو بڑا ریلیف مل گیا
مقامی پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے شخص نے نشہ کر رکھا تھا، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔