ہفتہ, جنوری 24, 2026
اشتہار

بہادر شخص نے جان کی بازی لگا کر جوڑے کی جان بچا لی

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترکی میں ایک بہادر شخص نے نہر میں ڈوبنے والے بڑھے جوڑے کی جان بچا کر سب کے دل جیت لیے۔

ترک میڈیا کے مطابق بزرگ مرد اور خاتون کی گاڑی کونگسالی نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں دونوں ڈوبنے لگنے، یہ منظر دیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی اور انہیں بچانے کے لیے مدد کی اپیل کرتے رہے۔

چیخ و پکار سن کر ایک 46 سالہ شخص دوڑتا ہوا پہنچ گیا اور اس نے ڈوتے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے نہر میں چھلانگ لگا دی، مراد الکان نامی شخص نے گاڑی میں داخل ہو کر دونوں کے سیٹ بیلٹ کھولے اور معذور ڈارئیور کو گاڑی سے نکالا.

یہ منظر دیکھ کر ایک اور شخص نے ہمت دیکھائی اور مدد کے لیے پہنچ گیا، دونوں نے مل کر بزرگ خاتون کو باہر نکالا اور اس کی جان بچالی۔

82 سالہ بزرگ شخص اور 79 سالہ خاتون کو بچانے کے بعد مراد الکان دوبارہ نہر میں کود پڑا اور گاڑی کے اطراف اور اس کے نیچے مزید تلاش شروع کردی، الکان 3 میٹر گہرائی تک تلاش کرتا رہا کہ کوئی ڈوب نہ گیا ہو تاہم سرچنگ کر کے وہ باہر گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں