site
stats
لائف اسٹائل

استنبول کی سیاحت ان ننھے منے فن پاروں کے ذریعے کریں

ہم میں سے تقریباً ہر دوسرا شخص سیاحت کا شوقین ہوتا ہے۔ سیاحت کے لیے بذات خود سفر کرنا تو عام ہے تاہم بعض اوقات آپ تصاویر اور فن پاروں کے ذریعے بھی کسی مقام کی سیر کرسکتے ہیں۔

ترکی کا فنکار حسن کال بھی ایسا ہی فنکار ہے جو اپنے فن پاروں کی مدد سے آپ کو ترکی کے تاریخی شہر استنبول کی سیر کروا سکتا ہے۔

اور مزے کی یہ بات ہے کہ یہ سیر نہایت ہی ننھے منے فن پاروں کے ذریعے کی جائے گی۔

حسن دراصل منی ایچر تخلیق کار ہیں یعنی ننی منی اشیا پر اپنے فن کے جوہر دکھاتے ہیں۔ انہیں سولہویں صدی کے معروف اطالوی مصور مائیکل انجیلو کی نسبت سے ’مائیکرو اینجلو‘ بھی کہا جاتا ہے۔

حسن پھلوں کے ننھے منے بیجوں سے لے کر بوتل کے ڈھکنوں اور بلیڈ تک کو خوبصورت رنگوں سے سجا کر اسے فن پارے میں تبدیل کردیتے ہیں۔

آئیں ان کے تخلیق کردہ خوبصورت فن پارے دیکھتے ہیں۔



اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top