The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم سے ترک صدر کا رابطہ؛ افغانستان کی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم عمران خان کو ترک صدر رجب طیب اردگان نے ٹیلی فون کیا جس میں افغانستان کی ‏حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کابل پر طالبان کے قبضے اور اس کے بعد پیدا ہونے صورتحال پر ‏گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اسی تناظر میں سفارتی مشنز کے بحفاظت انخلا کے معاملے پر ممالک ایک دوسرے سے رابطے ‏اور تعاون کر رہے ہیں۔

بدلتی صورتحال پر ترک صدر نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور افغانستان کے موجودہ ‏حالات پر بات چیت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ افغانستان سےعالمی سفارتی عملےکےانخلاکیلئےتعاون فراہم کر ‏رہے ہیں جب کہ کل قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس طلب کیا ہے جس میں حالات کاجائزہ لیں گے۔

وزیراعظم نے افغان صورتحال بہتر بنانےکیلئے ہر ممکن تعاون کےعزم کا اعادہ بھی کیاہے۔

اس سے قبل صدر اردوان نے نیوی کے بحری جہاز ملجم کی پاکستان سپردگی ‏کےحوالےسے منعقدہ ‏تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کےدرمیان تعلقات تاریخی اور برادرانہ ہیں ‏ترک عوام ‏پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑےہیں۔

انہوں نے کہا کہ 22کروڑ عوام کا ملک پاکستان جنوبی ایشیا میں امن کیلئے کردار ادا کر رہا ہے ‏‏افغانستان میں امن خطےاورپاکستان کےلئے ضروری ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں