تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ترک عوام کے دل میں پاکستانی بھائیوں کیلئے خاص مقام ہے، طیب اردوگان

انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردوگان کا کہنا ہے کہ پاکستانی بھائیوں کےلیےدل میں خاص جگہ ہے، پاکستان نے ہر مشکل وقت میں ترکی کی مدد کی، ہماری آزادی کے لیے علامہ اقبال کی نظمیں ہم کبھی نہیں بھول سکتے، پاکستان کے ساتھ تھے اور کھڑے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدرطیب اردوگان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستانی وزیراعظم سےپاک بھارت کشیدگی کم کرنےپربات ہوئی، بات چیت میں ترکی کےمصالحتی کرداربھی تبادلہ خیال ہوا، ترک عوام کےدل میں پاکستان کیلئےخاص مقام ہے۔

طیب اردوگان کا کہنا تھا کہ تحریک خلافت کےوقت برصغیرکےمسلمانوں کاتعاون نہیں بھول سکتے، تحریک آزادی میں اقبال کی شاعری،پاکستانیوں کاتعاون یادرہےگا۔

ترک صدر نے کہا مشکل صورتحال میں ترک عوام کاپاکستانیوں نےساتھ دیا، سیلاب ہویا دہشت گردی ہر موقع پر پاکستانی شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

پاک بھارت صورتحال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا پاک بھارت کشیدگی کم کرنےمیں کردار ادا کرنےکوتیارہیں، ، پاکستان کاپائلٹ رہاکرناخوش آئندہے،بھارت مُثبت رویہ اپنائے۔

گذشتہ روز بھی ترک صدر کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کمی کے لیے خود پر عائد فرائض ادا کرنے کو تیار ہیں، بھارتی پائلٹ کی واپسی پاکستان کا شایان شان عمل ہے، پاکستان کے عمل کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، کشیدگی میں کمی پاکستان اور بھارت کے اپنے مفاد میں ہے۔

مزید پڑھیں : پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، ترک صدر اردوگان

اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوگان نے وزیرِ اعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطے میں واضح طور پر کہا تھا کہ وہ پاکستان اور کشمیریوں کی حمایت کرتے رہیں گے، بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان عمران خان کے اعتماد اور طاقت کی عکاسی کرتی ہے۔

صدر اردوگان نے وزیرِ اعظم عمران خان کو پارلیمنٹ میں تقریر کرنے، بھارت کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے اور امن کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ سلام امن کا مذہب ہے، اسلام آپس کے جھگڑوں کو تحمل کے ذریعے حل کرنے کی تلقین کرتا ہے۔

خیال رہے 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے اور پائلٹ ابھی نندن کوگرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

بھارتی پائلٹ کو رہائی دینے کے اعلان پر وزیراعظم عمران خان کو دنیا بھر سے پذیرائی ملی اور ابھی نندن کی رہائی کے اعلان کو زبردست اقدام قرار دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -