تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ترک صدر رجب طیب اردوان نے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا، صدر مملکت ممنون حسین نے تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے، صدر مملکت ممنون حسین تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے، بائیس ملکوں کے سربراہان اور اٹھائیس وزرائے اعظم سمیت مختلف ملکوں کے اعلیٰ وفود نے بھی شرکت کی، ترک صدر کابینہ کا بھی اعلان کریں گے۔

انقرہ میں دو دن گرفتار ہونے والے صحافیوں کی رہائی کے لیے احتجاج بھی کیا گیا جبکہ مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی کے 5 طلبا بھی حراست میں لیا گیا جنہوں نے اردوان کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

واضح رہے کہ رجب طیب اردگان نے صدارتی انتخابات میں 53 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ان کے حریف محرم انسے 31 فیصد ووٹ ہی حاصل کرسکے تھے۔

مزید پڑھیں: ترک صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردگان فتح یاب‘ دوسری بارصدرمنتخب

الیکشن کمیشن کے بیان سے قبل ہی صدر رجب طیب اردگان نے انتخابات میں اپنی کامیابی کے اعلان کے ساتھ پارلیمانی انتخابات میں اپنی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

خیال رہے کہ حزب اختلاف محرم انسے نے اب تک رجب طیب اردگان کی کامیابی کو تسلیم کرنے کا اعلان نہیں کیا اور کہا کہ نتائج جو بھی ہوں وہ ملک میں جمہوریت کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ ترکی میں یہ انتخابات نومبر 2019 میں ہونے تھے لیکن ترک صدر نے انہیں قبل ازوقت کرانے کا فیصلہ کیا۔ اس انتخاب میں کامیابی کے بعد رجب طیب اردگان دوسری مرتبہ پانچ سال کے لیے صدر منتخب ہوگئے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

- Advertisement -