تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

اردوان کی فیملی میں اضافہ، آٹھویں نواسے کی پیدائش

استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان ایک بار پھر نانا بن گئے، ان کی بڑی صاحبزادی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر طیب اردوان کی فیملی میں ایک اور فرد کا اضافہ ہو گیا، اردوان کی سب سے بڑی بیٹی اسرا البیراک کے ہاں چوتھے بچے کی ولادت ہوئی ہے۔

President Recep Tayyip Erdoğan sits next to his wife Emine Erdoğan, his daughter Esra Albayrak, his son-in-law Berat Albayrak and his grandson Ahmet Akif during an event in Istanbul, Turkey, June 22, 2019. (AA Photo)

ترک صدر رجب طیب اردوان نواسے کو دیکھنے کے لیے خصوصی طور پر انقرہ سے استنبول پہنچے اور ننھے مہمان کے استقبال کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ رہے۔

https://twitter.com/BeratAlbayrak/status/1277724075264282628?s=20

طیب اردوان کی بڑی صاحبزادی کی اسرا البیراک کی شادی موجودہ وزیر خزانہ بیرات البیراک سے ہوئی تھی۔

وزیر خزانہ نے چوتھے بیٹے کی ولادت کا سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے نئے مہمان کا نام حمزہ صالح رکھا ہے، وزیر خزانہ نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ کا بے حد شکرگزار ہوں اور ان سب لوگوں کا جنہوں نے ہمیں خصوصی دعاؤں میں یاد رکھا۔

Comments

- Advertisement -