پیر, جون 15, 2026
اشتہار

اسرائیل کی اشتعال انگیزیوں کو روکے بغیر خطے میں حقیقی امن ممکن نہیں، ترک صدر

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ(17 مئی 2026): ترک صدر رجب طیب اردوان نے واضح کیا ہے کہ خطے میں حقیقی امن کے قیام کے لیے سب سے پہلے اسرائیل کی اشتعال انگیزیوں کو روکنا ناگزیر ہے، کیونکہ اسرائیل اس جنگ کو پورے خطے میں پھیلانا چاہتا ہے۔

قازقستان کے دورے سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ وہ ہر فورم پر اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ موجودہ بحران کی بنیادی اور سب سے اول وجہ اسرائیل کی نہ ختم ہونے والی اشتعال انگیزیاں ہیں۔

ترک صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا اصل مقصد یہ ہے کہ جنگ کے دائرے کو پورے خطے تک وسعت دی جائے تاکہ پورے علاقے پر بے یقینی اور خوف کی فضا مزید گہری ہو جائے۔

صدر رجب طیب اردوان نے زور دیا کہ اگر خطے میں مستقل استحکام مطلوب ہے تو تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنے قلیل مدتی مفادات ایک طرف رکھنا ہوں گے۔

انہوں نے خطے کے ممالک پر زور دیا کہ وہ بیرونی عناصر کے مفادات کا تحفظ کرنے کے بجائے اپنے شہریوں کے حقوق کا دفاع کریں اور خطے کی سلامتی کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں