قاہرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کو امریکا اور ایران کے درمیان تناؤ کی وجہ سے ایک نئے تصادم سے بچانے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات ترک صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ روز مصر کے دورے سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔
رجب طیب اردوان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک مشرق وسطیٰ کو امریکہ اور ایران کے درمیان تناؤ کی وجہ سے ایک نئے تصادم میں گرنے سے بچانے کے لیے سخت کوششوں میں مصروف ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ جوہری پروگرام پر عمان میں جمعہ کو ہونے والے مذاکرات کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان قیادت کی سطح پر بات چیت مفید ہوگی۔
ایران کا جدید خرمشہر-4 بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ ترکیہ کشیدگی کو روکنے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہا ہے۔
ترک صدر نے کئی سالوں تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے اچھے تعلقات کو مضبوط بنانے پر کام کیا ہے جبکہ مشرق وسطیٰ اور اس سے آگے انقرہ کے سفارتی اثر و رسوخ کو وسعت دی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


