پیر, جون 8, 2026
اشتہار

گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ، ترکیہ کا ردِعمل سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

انقرۃ: ترکیہ کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے، سمندری قزاقی قرار دے دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کا اقدام کھلی جارحیت اور نیا قزاقی حملہ ہے۔

ترک وزارت خارجہ کے مطابق گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملوں کا سلسلہ بند اور حراست میں لیے گئے کارکنوں کو رہا کیا جائے۔

بیان کے مطابق فلوٹیلا میں تقریباً 40 ممالک کے شہری سوار تھے، اسرائیلی دھمکیاں فلسطینیوں سے عالمی یکجہتی نہیں روک سکتیں۔

بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی برادری اسرائیلی غیرقانونی اقدامات کیخلاف واضح مؤقف اپنائے، ترکیہ نے اسرائیلی کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

محسن رضائی کا امریکی پالیسیوں پر سوالیہ نشان، آبنائے ہرمز میں بدامنی پھیلانے والوں کو سخت وارننگ

ترک وزارت خارجہ کے مطابق غزہ کیلئے امدادی مشن پر حملہ انسانی اصولوں کے منافی ہے، بیان میں عالمی برادری سے اسرائیل پر فوری دباؤ بڑھانے کی اپیل کی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں