بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

قدرت مہربان، ترکیہ کو تیل کے نئے ذخائر سے مالا مال کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

برادر ملک ترکیہ نے 12ارب ڈالر مالیت کے 150 ملین بیرل تیل کےذخائر دریافت کر لیے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ کا مقصد اپنی یومیہ تیل کی پیداوار ایک لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچانا ہے تیل کے نئے ذخائر کی دریافت ترکیہ کےجنوب مشرقی پہاڑی سلسلےمیں ہوئی۔

صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ نے زمین پر تیل کی تلاش کی سرگرمیاں مزید تیز کر دی ہیں۔

علاوہ ازیں ترکمانستان روانگی سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ سرکیہ سرحد پار وائے پی جے اور پی کے کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے لیے کسی سے اجازت نہیں لے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سرحد پار دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کریں گے اور ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے کسی سے اجازت نہیں لیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں