اسلام آباد: وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب سے ترکمانستان کے سفیر نے ملاقات کی، ترکمانستان کے سفیر نے کہا کہ کاسا منصوبے کے علاوہ بھی پاکستان کو بجلی دینا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر عمر ایوب اور ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
[bs-quote quote=”مجوزہ منصوبے سے پاکستان کو سستی بجلی ملے گی۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”سفیر ترکمانستان”][/bs-quote]
وفاقی وزیر عمر ایوب نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے بیرونی سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری حکومت کی ترجیحات میں سرِ فہرست ہے، پاکستان جائزے کے بعد ترکمانستان کی تجویز کا جواب دے گا۔
قبل ازیں ترکمانستان کے سفیر نے کہا کہ ترکمانستان کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں مختلف شعبوں میں گہری دل چسپی رکھتے ہیں۔
سفیر ترکمانستان کا کہنا تھا کہ ہم کاسا منصوبے کے علاوہ بھی پاکستان کو بجلی دینا چاہتے ہیں، مجوزہ منصوبے سے پاکستان کو سستی بجلی ملے گی۔
واضح رہے کہ ترکمانستان پہلے بھی پاکستان کو توانائی کے شعبے میں بھرپور تعاون کی پیش کش کے علاوہ اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں بھی دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کر چکا ہے۔