وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے ترکمانستانی صدرکا پرتپاک استقبال -
The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے ترکمانستانی صدرکا پرتپاک استقبال

اسلام آباد: ترکمانستان کے صدرقربان علی محمددوف 2 روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم نواز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف ترکمانستان کے صدر کے استقبال کے لئے نورخان ایئربیس پرگئے جہاں ان کے پرتپاک استقبال کیاگیا تھا۔

اس موقع پروفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وزیراعظم کے مشیربرائے خارجہ امورطارق فاطمی اوراسلام آباد کے نومنتخب میئرشیخ عنصرعزیزبھی وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ تھے۔

پاکستان آمد کے موقع پرترکمانستان کے صدرکو 21 توپوں کی سلامی اورگارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔

ترکمانستان کے صدر وزیراعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ امور سمیت دیگرمعاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک کے سربراہاں پاکستان، ترکمانستان، افغانستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے گیس پائپ لائن پراجیکٹ کے ترقیاتی کاموں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں