تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

نائن الیون کے موضوع پر بننے والی فلم ایوارڈ کیلئے نامزد

11ستمبر 2001کو امریکہ میں ہونے والے دہشت گردی کے سانحے کی کہانی پر مبنی ڈاکیومنٹری فلم’’ٹرننگ پوائنٹ 11/9 اینڈ دی وار آن ٹیرر‘‘کو ایوارڈ کیلئے چن لیا گیا۔

گزشتہ سال نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ڈاکیومنٹری ایمی ایوارڈ کے لیے جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ نیٹ فلکس کی اس ڈاکیومنٹری کی خاص بات یہ ہے کہ اسے پاکستانی نژاد امریکی پروڈیوسر محمد علی نقوی نے پروڈیوس کیا ہے۔

محمد علی نقوی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے لکھا ہے کہ ہم ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوگئے ہیں، سیاست اور حکومت پر بننے والی شاندار ڈاکیومنٹری۔

ڈاکیومنٹری ٹرننگ پوائنٹ کی کہانی امریکہ، افغانستان، 11/9 کی دہشت گردی اور القاعدہ کے گرد گھومتی ہے۔

محمد علی نقوی امریکہ میں رہنے والے پاکستانی فلم میکر ہیں جو انسانی حقوق، سماجی مسائل، انصاف، سیاست اور دیگر معاشرتی معاملات اور مسائل پر ڈاکومنٹریز بناتے ہیں۔

محمد علی نقوی اس سے قبل مختاراں مائی پر 2006 میں ’شیم‘نامی ڈاکیومنٹری بنا چکے ہیں جبکہ ان کی ڈاکیومنٹری ’امنگ دی بیلیورز‘بھی ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوچکی ہے۔

محمد علی نقوی صوبہ پختونخواہ کے شہر پشاور میں کم عمر لڑکوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے موضوع پر بھی ڈاکیومنٹری ’پاکستان ہِڈن شیم‘بناچکے ہیں۔

ڈاکیومنٹری ٹرننگ پوائنٹ کے ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے پر ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے پروڈیوسر علی نقوی کو مبارک باد دینے سلسلہ بھی جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -