تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

اپنے ہی بچوں کو قید رکھنے والا امریکی جوڑا عدالت میں پیش

واشنگٹن: کیلی فورنیا میں اپنے ہی 13 بچوں کو گھر میں قید رکھنے والے جوڑے کو عدالت میں پیش کردیا گیا، گرفتار جوڑے نے الزامات کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پولیس نے ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مار کر والدین کے قبضے سے تیرہ بچوں کو بازیاب کرالیا تھا، آج اس جوڑے کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے جہاں انہوں نے اپنے اوپر لگے الزامات کو مسترد کردیا۔

  دورانِ سماعت پراسیکیوٹر نے والدین کے خلاف ثبوت پیش کئے، اس موقع پر اٹارنی جرنل مائک ہیسٹن نے موقف اختیار کیا کہ گرفتار والدین نے اپنے بچوں کو کئی مہینوں سے زنجیروں سے جکڑ کر بستر سے باندھ رکھا تھا، حالیہ تفتیش سے پتا چلتا ہے بچوں کو واش روم جانے لے لیے بھی زنجیریں نہیں کھولی جاتی تھیں۔

 اس موقع پر گرفتار جوڑے نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ  محض الزامات ہیں ہم نے ایسا کچھ نہیں کیا، جوڑے نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں اپنے دلائل پیش کرنے کے لیے اگلی سماعت تک کی مہلت دی جائے۔

کیلی فورنیا کے ایک رہائشی مکان سے گرفتار بچے اب مکمل طور پر صحت یاب ہیں، جبکہ ایک دو بچے ابھی بھی ذہنی دباؤ کا شکار نظر آرہے ہیں۔

یاد رہے چند روز پولیس نے ایک رہائشی مکان پر  کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 13 بچوں کو بازیاب کراتے ہوئے جوڑے کو گرفتار کر لیا تھا۔ بچوں کی عمریں دو سے تیرہ سال کے درمیان ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -