اشتہار

بالی ووڈ اداکار تشار کپور کو لارنس بشنوئی گینگ کے نام سے 5 کروڑ روپے بھتے کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی(3 نومبر 2026): بالی ووڈ اداکار تشار کپور کو لارنس بشنوئی گینگ کے نام سے 5 کروڑ روپے بھتے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے تجربہ کار اداکار جتیندر کے بیٹے 49 سالہ تشار کپور کو مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کے ایک کارندے "ہیری باکسر” کے نام سے 5 کروڑ روپے کی بھتے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ دھمکی آمیز پیغام ملنے کے بعد تشار کپور نے فوری طور پر پولیس کو اس کی اطلاع دی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ممبئی پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کیا، تاہم ابتدائی تحقیقات میں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دھمکی آمیز کال یا پیغام فرضی ہو سکتا ہے۔ کرائم برانچ کی تکنیکی ٹیم نے آڈیو ریکارڈنگ کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس آواز کا موازنہ اپنے ڈیٹا بیس میں موجود ہیری باکسر کے سرکاری آڈیو نمونوں سے کیا۔

امیتابھ بچن اور دلجیت دوسانجھ کو دھمکیاں، سیکیورٹی بڑھادی گئی

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جانچ کے دوران معلوم ہوا کہ آوازیں آپس میں بالکل نہیں ملیں، جس کی وجہ سے تفتیشی حکام کو یہ شبہ ہے کہ کسی نے محض خوف و ہراس پھیلانے کے لیے بشنوئی گینگ کا نام استعمال کیا ہے۔ پولیس اب اس شخص کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے جس نے یہ آڈیو ریکارڈنگ یا دھمکی بھیجی تھی۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے بلکہ اس سے قبل سلمان خان، روہت شیٹی، رنویر سنگھ اور ٹائیگر شروف سمیت کئی دیگر بالی ووڈ شخصیات کو بھی اسی گینگ کے نام سے دھمکیاں اور حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کام کے محاذ پر، تشار کپور آخری بار ہدایت کار احمد خان کی فلم "ویلکم ٹو دی جنگل” میں نظر آئے تھے۔ اس کے علاوہ وہ جلد ہی روہت شیٹی کی آنے والی مشہور کامیڈی فلم "گول مال 5” کا حصہ ہوں گے، جس میں اکشے کمار پہلی بار اس فرنچائز کا حصہ بن رہے ہیں۔

یاد رہے کہ "گول مال” سیریز کی پہلی فلم 2006 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد اس کے چار کامیاب سیکوئلز آ چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں