تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

معروف بھارتی اداکار خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار

ممبئی: بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار پراچین چوہان کو خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار پر خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ہے جو انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 350 کی خلاف ورزی ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کی جانب سے شکایت درج کروانے کے بعد پراچین چوہان کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس افسران کا کہنا ہے کہ وہ اداکار کو عدالت میں پیش کریں گے جبکہ کیس کی تحقیقات مکمل ہونے سے قبل مزید تفصیلات فراہم نہیں کی جاسکتیں۔

واضح رہے کہ اداکار پراچین چوہان نے ایکتا کپور کے ٹی وی سیریل ’کسوٹی زندگی کی‘ میں سبروٹو باسو کا کردار ادا کیا تھا جو ان کی مقبولیت کا باعث بنا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکار کمسن بچی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ خاتون ساتھی اداکارہ کی نابالغ بیٹی کے ساتھ عصمت دری کے الزام میں بھارتی اداکار پرل پوری کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ پرل پوری نے ’دل کی نظر سے خوبصورت‘، ’میری ساسو ماں‘ اور ’ناگن 3‘ سمیت کئی ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، اس کے علاوہ پرل پوری رئیلٹی شوز میں بھی شرکت کی تھی۔

Comments

- Advertisement -