لاہور(13 مارچ 2026): پاکستان فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار شجاعت ہاشمی خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور مقامی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔
شجاعت ہاشمی کے بیٹے شاہکار ہاشمی نے تصدیق کی ہے کہ والد کچھ عرصے سے علیل تھے۔
شجاعت ہاشمی نے اپنی جاندار اداکاری اور آواز کے ذریعے کئی دہائیوں تک ریڈیو، ٹی وی اور فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کے سوگواران میں اہلخانہ اور ہزاروں پرستار شامل ہیں۔
اہلخانہ کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ آج رات 9 بجے جامعہ نعیمہ، لاہور میں ادا کی جائے گی۔ شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات اور مداحوں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے اسے فن کی دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


