امریکا کے نجی ٹیلی ویژن این بی سی کی خاتون نیوز اینکر کو براہ راست نشریات کے دوران فالج کا دورہ پڑ گیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جولی چن نامی خاتون اینکر لائیو نشریات کے دوران گفتگو کر رہی تھیں کہ فالج کے معمولی دورے سے ان کی زبان نے ساتھ چھوڑ دیا۔
مزید پڑھیں: سفید بالوں کی وجہ سے خاتون اینکر ملازمت سے برطرف
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہیں فالج کے باعث الفاظ کی ادائیگی میں کافی مشکل ہو رہی ہے۔ خبر پڑھتی ہوئے کئی بار ان کی زبان اٹکی۔
کوشش کے باوجود جب وہ ناکام رہیں تو انہوں نے ناظرین سے معذرت کرتے ہوئے نشریات کو موسم کے سیگمنٹ پر منتقل کر دیا۔
بعد ازاں ان کے ساتھی ملازمین نے ایمرجنسی 911 پر فون کر کے اطلاع دی اوراینکر کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ وہ اب خیریت سے ہیں۔
Tulsa news anchor Julie Chin has the beginnings of a stroke live on the air. She knew something was wrong, so tossed it to the meteorologist, as her concerned colleagues called 911. She’s fine now, but wanted to share her experience to educate viewers on stroke warning signs. pic.twitter.com/aWNPPbn1qf
— Mike Sington (@MikeSington) September 5, 2022