تازہ ترین

ٹی وی دھماکے سے پھٹ گیا، نوجوان ہلاک

بھارت میں گھر میں اچانک ایل ای ڈی ٹی وی پر دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے باعث ٹی دیکھنے والا نوجوان ہلاک جب کہ اس کی ماں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر غازی آباد میں گھر میں اچانک ٹی وی دیکھتے ہوئے ایل ای ڈی میں دھماکا ہوا اور وہ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں اومندرا نامی نوجوان، اس کی والدہ، بھابی اور دوست کرن زخمی ہوگئے جن میں سے اومندرا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق ایل ای ڈی کے پھٹنے سے آنجہانی نوجوان کے چہرے، سینے اور گردن پر شدید زخم آئے تھے اور وہی اس کی موت کا سبب بنے، دھماکا اتنا شدید تھا کہ کنکریٹ کے سلیب اور دیوار کا حصہ بھی گر گیا جس سے قریبی رہائشیوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

حادثے کے حوالے سے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو اومندرا اور اس کا دوست فلم دیکھ رہے تھے جب کہ اس کی والدہ گھر کے دیگر کاموں میں مصروف تھی،

آنجہانی اومندرا کی بھابی مونیکا نے کا کہنا تھا کہ جب دھماکا ہوا تو وہ اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ گراؤنڈ فلور پر تھی، دھماکا ہوتے ہی میرے شوہر بالائی منزل کی جانب بھاگے اور بتایا کہ والدہ اور بھابی وہاں ہیں۔

دوسری جانب ایک پڑوسی ونیتا نے بتایا کہ اس نے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی تو پہلے ذہن میں یہی خیال آیا کہ سلنڈر پھٹ گیا ہے، ہم سب بھاگتے ہوئے باہر آئے تو اپنے پڑوسی کے گھر سے دھواں نکلتا دیکھا۔

غازی آباد کے پولیس افسر گیانیندر سنگھ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دیوار پر نصب ایل ای ڈی ٹی وی پھٹ گیا تاہم واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -