بدھ, اکتوبر 7, 2026
اشتہار

مصر: خاتون ٹی وی اینکر سمیت 12 افراد کو سزائے موت

اشتہار

حیرت انگیز

مصر میں معروف ٹی وی میزبان سارہ خلیفہ سمیت بارہ افراد کو سزائے موت سنادی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق قاہرہ کی عدالت نے منشیات کی تیاری اور اسمگلنگ کے مقدمے میں سارہ خلیفہ اور دیگر ملزمان کو مجرم قرار دیا۔

ملزمان نے منشیات کی تیاری اور فروخت کے لیے منظم گروہ تشکیل دیا تھا۔

مقدمے کی تحقیقات کے دوران ساڑھے سات سو کلوگرام سےزائد منشیات اورخام مال برآمد کیا گیا جب کہ دو خفیہ لیبارٹریوں کا بھی انکشاف ہوا۔

سارہ خلیفہ نے اپنے خلاف الزامات سے انکار کیا ہے ان کے پاس فیصلے کےخلاف اپیل کا حق موجود ہے۔

Sarah Khalifa death sentence in Egypt September 2026

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں