جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

جذباتی رپورٹر کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

صحافت ایک ایسا پیشہ ہے جس سے جڑا ہر شخص لوگوں کو خبر پہنچانے کے معاملے میں بہت حد تک جزباتی ہوتا ہے۔

انٹرنیٹ پر ایک ایسے ہی جذباتی رپورٹر کی ویڈیو وائرل ہوئی جس نے انوکھے انداز سے لائیو بیپر دے کر ناظرین کو صورت حال سے آگاہ کیا۔

یہ ویڈیو کینیڈین چینل کی ہے جس کے رپورٹر نے ٹورنٹو کی صورت حال اور سردی کی شدت بتانے کے لیے انوکھا انداز اپنایا اور برف میں کھڑے ہوکر براہ راست تفصیلات فراہم کیں۔

آپ یہ پڑھ کر سوچ رہے ہوں گے اس میں ایسا کیا انوکھا ہے کیونکہ اس سے قبل بھی بہت سے رپورٹر اسی انداز سے رپورٹنگ کرچکے ہیں مگر جیسے ہی انور نائٹ سے اینکر نے رابطہ کیا تو انہوں نے پہلے سلائیڈ کی اور ایک مقام پر رکنے کے بعد سردی کی شدت اور برفباری کے حوالے سے آگاہ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anwar Knight (@anwarknight)

چینل کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر  ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب رپورٹر نے برف پر اسکیٹنگ شروع کی تو اسٹوڈیو میں بیٹھی میزبان کو یقین نہیں آیا اور انہوں نے پوچھا کہ آپ نے یہ کیسے کیا۔

انور نے بتایا کہ وہ پہلے ایک پہاڑ پر موجود تھے جہاں سے پھلستے ہوئے وہ نیچے آئے اور وہ دوبارہ ایسا کرسکتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں