تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ٹی وی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ ٹھگوں کے ہاتھ لٹ گیا

لندن: برطانیہ کے معروف ٹی وی شو ہو وانٹس ٹو بی آ ملینیئر، جس کی بھارت میں کون بنے گا کروڑ پتی کے نام سے نقل پیش کی گئی، کی انتظامیہ کے ساتھ کروڑوں پاؤنڈز کا فراڈ ہوگیا۔

ڈیلی میل میں شائع شدہ ایک رپورٹ کے مطابق شہرہ آفاق ٹی وی شو ہو وانٹس ٹو بی آ ملینیئر کی ٹیم ایک فراڈی گینگ کے ہاتھوں ٹھگی جاتی رہی۔

رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے اعتراف کیا ہے کہ ایک گینگ شو کے مہمانوں کو سوالوں کے جوابات بتا کر ان سے انعامی رقم میں سے حصہ لیتا رہا، اب تک یہ گینگ 50 لاکھ پاﺅنڈ کی رقم حاصل کر چکا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس منظم گروہ نے اپنے لوگ شو میں بھرتی کروا رکھے تھے جو دستاویزات تک رسائی حاصل کرتے اور تحقیق کاروں کے تیار کردہ سوال اور جوابات دیکھ کر گینگ کو پہنچاتے۔

بعد ازاں گینگ رقم کے عوض یہ جوابات شو کے شرکا کو بتاتا۔ شو میں شرکت سے قبل امیدواروں سے کچھ سوال کیے جاتے ہیں اور یہ مرحلہ جیتنے والا امیدوار ہاٹ سیٹ پر بیٹھتا ہے۔ یہ گینگ اس مرحلے کو پاس کروانے کی بھی فیس 500 پاؤنڈز لیتا تھا۔

اس کے بعد جب امیدوار ہاٹ سیٹ پر بیٹھ جاتا تو وہ فون اے فرینڈ کی لائف لائن میں اسی گینگ کے لوگوں کو فون کرتا اور وہ اسے سوالات کے جوابات بتاتے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سنہ 2002 سے 2007 کے درمیان شو نے اپنے مہمانوں کو 5 کروڑ پاؤنڈز کی رقم انعام میں دی اور اس کا کم از کم 10 فیصد حصہ اس گینگ نے حاصل کیا۔

خیال رہے کہ ہو وانٹس ٹو بی آ ملینیئر برطانوی ٹی وی پر سنہ 1998 میں شروع کیا گیا تھا جس کی بعد ازاں بہت سی نقول دنیا بھر کی زبانوں میں پیش کی گئی۔

بھارت میں بھی کون بنے گا کروڑ پتی کے نام سے اسی فارمیٹ کا شو شروع کیا گیا جس کی میزبانی امیتابھ بچن کرتے ہیں جبکہ ایک بار شاہ رخ خان نے بھی اس کی میزبانی کی۔

Comments

- Advertisement -