تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

‘کوبی برائنٹ کی موت: 8 سال قبل کی گئی پیشگوئی حقیقت ثابت ہوگئی

واشنگٹن : ‘لیجنڈ باسکٹ بال پلیئر کوبی برائنٹ کی موت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہوگی’ کی سنہ 2012 میں ہونے والی پیش گوئی نے دنیا کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے لیجنڈ باسکٹ بال پلیئر 41 سالہ کوبی برائنٹ ایک روز قبل امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے قریب ہیلی کاپٹر حادثے میں 13 بیٹی اور 9 افراد سمیت ہلاک ہوگئے تھے۔

لیجنڈ کھلاڑی کی موت پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا تھا لیکن ان تمام پیغامات کے دوران سنہ 2012 میں کیا گیا ٹویٹ کوبی برائنٹ کی موت کے بعد سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہا ہے جس میں باسکٹ بال پلیئر کی موت سے متعلق پیش گوئی کی گئی تھی تاہم اس ٹویٹ میں حادثے کی تاریخ اور وقت نہیں بتایا گیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر14 نومبر 2012 میں نوسو نامی صارف نے پیش گوئی کی تھی کہ ‘کوبی برائنٹ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوں گے’۔

اس ٹویٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے اس کے حیقیقت پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس ٹویٹ کو جھوٹا قرار دیا تاہم ایک ٹوئٹر صارف نے ٹوئٹ کے اصل ہونے سے متعلق واضحات دیتے ہوئے بتایا کہ حقیقت ہے اور ٹوئٹ بھی اصلی ہے۔

خیال رہے کہ کوبی برائنٹ کھیل کے دنوں میں لاس اینجلس کی بھیانک ٹریفک سے بچنے کےلیے زیادہ تر ہیلی کاپٹر سے ہی سفر کرتے تھے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل لاس اینجلس کے قریب کوبی برائنٹ، 13 سالہ بیٹی اور 9 افراد سمیت اپنے ہیلی کاپٹر ایس 76 میں سفر کررہے تھے جو اچانک فنی خرابی کے باعث گرکر تباہ ہوگیا تھا۔

امریکی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔

Comments

- Advertisement -