تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

علی سدپارہ : ’کے ٹو کا ہیرو، کے ٹو میں مدفن‘

دنیا کی دوسری خطرناک ترین پہاڑی پر پاکستانی پرچم لہرانے کا عزم رکھنے والے کوہ پیما علی سدپارہ کے انتقال پر ہر شخص افسردہ ہے اور قومی ہیرو کو خراج عیقدت پیش کررہا ہے۔

علی سد پارہ فروری کے آغاز پر ملکی و غیرملکی کوہ پیماؤں کے ساتھ کے ٹو کی مہم جوئی کے لیے نکلے، اس مشن میں اُن کے ساتھ بیٹا ساجد سدپارہ بھی موجود تھا جو موسم کی وجہ سے واپس بیس کیمپ آگیا تھا۔

علی سدپارہ کی گمشدگی کے بعد انہیں تلاش کرنے کی کوشش کی گئی، اس حوالے سے کئی سرچ آپریشن کیے گئے جس میں پاکستان آرمی اور ماہر کوپیماؤں نے حصہ لیا مگر کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔

مزید پڑھیں: پاکستان عظیم کوہ پیما سے محروم، محمد علی سد پارہ ہم میں نہیں رہے‘

ایک روز پہلے تک پوری قوم اور علی سد پارہ کے اہل خانہ کو کسی معجزے کا انتظار تھا مگر آج اُن کے صاحبزادے ساجد سدپارہ نے والد کی موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ ’محمد علی سدپارہ اب ہم میں نہیں رہے‘۔

پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا میں والد کے سرپرستی اور پاکستان عظیم کوہ پیما سے محروم ہوگیا، میرے والد اور دیگر کوہ پیما ہم میں نہیں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم‘ : علی ظفر کا پاکستانی کوہ پیما کو شاندار خراج تحسین

ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ محمد علی سدپارہ نے 8 ہزارسےبلند8چوٹیاں سر کیں، میں اور میراخاندان پوری قوم کا مشکور ہے، قوم ،میڈیا نے ساتھ دیا جس پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

محمد علی سدپارہ کے بیٹے نے سرچ آپریشن میں تعاون پر حکومت اورفوج سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا مشکل کی اس گھڑی میں قوم نے حوصلہ دیا، اپنے والد کا مشن جاری رکھوں گا اور ان کا خواب پورا کروں گا۔

علی سدپارہ کی موت کی تصدیق کے بعد پوری قوم نے اُن کے جزبے کو سلام پیش کیا اور کوہ پیما کو شاندار  انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

ساجد سدپارہ کی تصدیق کے فوری بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر #AliSadpara ہیش ٹیگ بنا جو دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اُن کی موت پر جہاں دکھ کا اظہار کیا وہیں اُن کو اور خاندان کو شاندار انداز میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

ایک صارف نے لکھا ’کے ٹو کا آدمی ہمیشہ کے لیے کے ٹو میں دفن ہوگیا‘۔

پاکستانی کوہ پیما کو جہاں حکومتی شخصیات نے خراج تحسین پیش کیا وہیں معروف شخصیات اور عام صارفین نے بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ علی ظفر اور اے آر وائی نیوز کے پرگرام سرعام کے اینکر اقرار الحسن نے بھی علی سدپارہ کو خراج تحسین یپش کیا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں