تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

لیبیا میں اجتماعی قبروں نے دل دہلا دیے

ٹریپولی: لیبیا میں ایک بار پھر اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں جن میں سے تقریباً 12 افراد کی باقیات نکالی گئی ہیں، حکومت نے قبروں کی دریافت کی تصدیق کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیبیا میں جنرل اتھارٹی برائے تحقیق اور گمشدہ افراد کی شناخت کے ترجمان عبدالعزیز نے کہا ہے کہ ترہونا کے علاقے سے 5 اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں جن میں سے 12 لاشیں نکالی گئیں۔

12 bodies recovered in Libya mass graves

رپورٹ کے مطابق رواں سال جون سے اب تک ترہونا میں مختلف اجتماعی قبروں سے 86 کے قریب لاشیں نکالی جاچکی ہیں، اسی طرح ملکی درالحکومت ٹریپولی سے بھی 28 افراد کی باقیات برآمد ہوئیں۔

لیبیا میں ماضی کی خانہ جنگی کے دوران ہزاروں افراد مارے گئے تھے ممکنہ طور پر اجماعتی قبروں سے ملنی والی لاشیں انہیں فریقین کی ہیں جو آپس میں لڑتے رہے۔

100 سے زائد بچوں کی قبریں دریافت

خیال رہے کہ رواں سال جون کے اختتام میں اقوام متحدہ کے تعاون سے لیبیا کی حکومت نے شدت پسندی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی اور باغی گروپ سمیت مخالفین کا خاتمہ کیا۔

مذکورہ جنگ کے دوران لاکھوں کی تعداد میں عام افراد بے گھر بھی ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -