فراری کمانڈرنے 20ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے ،آئی ایس پی آر -
The news is by your side.

Advertisement

فراری کمانڈرنے 20ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے ،آئی ایس پی آر

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فراری کمانڈر نے 20ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے ،فراری کمانڈر نے پنجاب رینجرز کے سامنے ہتھیارڈالے۔

ملک بھر میں آپریشن رد الفساد پوری رفتار سے جاری ہے، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق فراری کمانڈر نے 20ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے، فراری کمانڈر نے پنجاب رینجرز کے سامنے ہتھیار ڈالے۔


فراری کمانڈرز کا بھارتی خفیہ ایجنسی”را”سے تعلق کا اعتراف


آئی ایس پی آر کے مطابق فراری کمانڈر نے بھارتی خفیہ ایجنسی”را”سے تعلق کا اعتراف کیا ہے اور بتایا ہے کہ خفیہ ایجنسی”را”سے رابطہ براہمداغ بگٹی کے ذریعے تھا۔ اور ’را‘ براہمداغ بگٹی کے ذریعے مالی معاونت کرتی تھی۔

فراری کمانڈر نے اعتراف کیا کہ انھیں کئی دہائیوں تک گمراہ کیا گیا، دور دراز علاقوں میں رہنے والے بلوچ عوام کو حقائق مسخ کر کے بتائے جاتے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے ہتھیار ڈالنے والے فراریوں کو قومی دھارے میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا اور انہیں انکی جان و مال کے تحفظ کی یقین دہانی بھی کروائی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف مواقع پر فراری کمانڈر ہتھیار ڈالتے رہے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں