بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

بھارت: معمولی کھیل سے 24 افراد کورونا وائرس کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ٹرک ڈرائیور کے تاش کھیلنے کی وجہ 24 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاپرواہی کا دلچسپ واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وجایاوادا میں پیش آیا جہاں کرشنالنکا نامی ٹرک ڈرائیور نے اپنی بوریت دور کرنے کےلیے دوستوں اور پڑوسیوں کے تاش کھیلا تھا۔

مردوں نے تاش کھیل کر اپنی بوریت دور کی جبکہ خواتین نے مبولا کھیل کر بوریت دور کرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں علاقے کے 24 افراد مہلک ترین کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ کلیکٹر امتیاز کا کہنا ہے کہ شہر میں لاپرواہی کے ان دو واقعات کے کے باعث اب تک 40 افراد موذی وبا کا شکار ہوچکے ہیں، شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ آپس میں سماجی دوری بنائے رکھیں لیکن لوگوں نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کی جس کا نتیجہ درجنوں افراد کے بیمار ہونے کی صورت میں نکلا۔

خیال رہے کہ ریاست آندھرا پردیش بھارت کی سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں کرونا سے سیکڑوں کیسز سامنے آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں اب تک کرونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 26 ہزار 917 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 826 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں