تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بس اور رکشہ میں ہولناک تصادم، 26 افراد ہلاک

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں بس اور رکشہ میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مسافر بس اور رکشہ آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

نشک ضلع کے پولیس آفیسر سہاس دیش مک کا کہنا ہے کہ حادثہ گزشتہ روز رات کو مغربی ریاست مہاراشٹر میں پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں اور اس کے نتیجے میں دونوں سڑک کے کنارے بنیں کنویں میں گر گئیں۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو 2 سالہ بچے بھی شامل ہیں، ریسکیو ٹیموں نے راتوں رات امدادی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ میں کہا کہ اس غم کی گھڑی میں وہ سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں. مودی نے زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں سڑکیں انتہائی خستہ حال ہونے کے سبب آئےروز حادثات پیش آتے ہیں، ، 2017 میں چار لاکھ 64 ہزار 910 ٹریفک حادثات ہوئے جس کے نتیجے میں ایک لاکھ 48 ہزار افراد اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Comments

- Advertisement -