تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کرونا وائرس: جڑواں بہنیں یکے بعد دیگرے دنیا سے گزر گئیں

ویلز: مغربی ملک ویلز میں دو معمر جڑواں بہنیں بھی کرونا وائرس کا شکار ہو کر دنیا سے گزر گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے جنوب میں واقع ملک ویلز کی ایک کاؤنٹی رھونڈا کینن ٹاف میں 66 سال کی دو جڑواں بہنیں کرونا وائرس کی وجہ سے اسپتال میں ہلاک ہو گئیں، ان کا بھائی بھی مہلک وائرس کا شکار ہو کر اسپتال پہنچ گیا ہے۔

جڑواں بہنیں ایلینوز اینڈریوز اور آئلین 4 دن کے وقفے سے یکے بعد دیگرے دنیائے فانی سے کوچ کر گئیں، دونوں بہنوں کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ ہر کام مل کر کرتی تھیں، اور ایک ہی گھر میں رہایش کے دوران دونوں کو کرونا وائرس لگا۔

ایک بہن ایلینور کی بیٹے اسٹوارٹ نے بتایا کہ سب سے پہلے ان کی ماں میں کرونا کی علامات ظاہر ہوئیں، اور وہ 29 مارچ کو دنیا سے گزر گئیں، محض 4 دن بعد آئلین بھی اسپتال میں زندگی ہار گئیں۔ دونوں بہنوں کی صحت عمر کے سبب ٹھیک نہیں رہتی تھی۔

66 سالہ جڑواں بہنیں ایلینوز اینڈریوز اور آئلین جو کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا سے گزر گئیں

اسٹوراٹ نے میڈیا کو بتایا کہ کرونا وائرس نے ہمارے گھر کی بھی راہ دیکھ لی ہے، یہ سچ نہیں لگتا، لیکن اب دونوں بہنوں کا 68 سالہ بھائی فلپ بھی کرونا سے متاثر ہو کر اسپتال پہنچ گیا ہے، میرے ماموں بہت متحرک انسان تھے، اب انھیں اس حالت میں دیکھ کر دکھ ہو رہا ہے۔ کرونا وائرس اس لیے پھیلتا جا رہا ہے کیوں کہ لوگوں نے حکومت کی گھروں پر رہنے کی ہدایت پر عمل نہیں کیا۔

اسٹوارٹ کی بیوی کا کہنا تھا کہ آئلین کی طبیعت بہت تیزی سے بگڑی تھی، ہم نے ان کے ساتھ صرف 25 منٹ پہلے بات کی تھی، انھوں نے چائے اور جیلی کی خواہش کی، اور پھر محض پچیس منٹ بعد ہمیں کال آئی کہ وہ نہیں رہی۔ اسٹوارٹ کا کہنا تھا کہ ہمیں ان کی تدفین شایان شان نہ ہونے پر بھی افسوس ہے، صرف 6 افراد کو تدفین میں شریک ہونے کی اجازت تھی۔

Comments

- Advertisement -