چین (22 جنوری 2026): آپ نے دو بھائیوں کی دو بہنوں کے ساتھ تو شادیاں دیکھی ہوں گی مگر دو جڑواں بھائیوں نے جڑواں بہنوں سے شادی کی ہے۔
شادی کی یہ انوکھی تقریب چین میں ہوئی ہے جہاں جڑواں بھائیوں نے دو جڑواں بہنوں کو اپنی زندگی کا ساتھی بنا لیا۔
دونوں خاندان ایک دوسرے کے قریب رہتے ہیں اور ان کے والدین 20 سال ملے تھے مگر جوڑے ایک دوسرے کو زیادہ نہیں جانتے تھے۔ 2022 میں دونوں بہنوں کی ان لڑکوں سے ملاقات ہوئی اور پھر تعلق مضبوط ہوتا گیا۔
تاہم اس سے بھی زیادہ اس تقریب کی حیران کن بات یہ ہے کہ ان جڑواں جوڑوں کی شادی میں دونوں خاندانوں کے جڑواں انکلز نے بھی شرکت کی۔ اس شادی کی تصاویر مقامی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تو دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔
چینی سوشل میڈیا پر اس شادی کی تصاویر کو ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں جوڑوں کا تعلق وسطی چین کے علاقے فویانگ سے ہے اور انہیں بھی شادی کے دن علم ہوا کہ ان کے خاندانوں میں جڑواں انکلز موجود ہیں۔ شادی کے میزبان نے اسے کرشمہ قرار دیا جبکہ مہمان بھی یہ جان کر دنگ رہ گئے۔
ایک مہمان کے مطابق ‘اپنی 60 سال کی عمر میں میں نے کبھی ایسا نہیں دیکھا’۔
ایک دلہن نے انکشاف کیا کہ اس کے سسرالی رشتے دار اکثر اسے اور اس کی چھوٹی بہن کو پہچان نہیں پاتے، جبکہ خود لڑکی کے والدین اپنے دامادوں کو تفریق کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔
دونوں بھائی الگ الگ گھروں میں رہتے ہیں اور اب یہ دونوں خاندان گنیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ ریکارڈ ایک خاندان میں 4 جڑواں افراد کے جوڑوں کی موجودگی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


